108سالہ شخص کی لمبی عمر کا راز

پیر 2 مارچ 2015 11:54

108سالہ شخص کی لمبی عمر کا راز

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء)سپرنگ ویلی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے معمر ترین جوڑے نے ہفتے کو شوہر کی سالگرہ منائی۔درانورڈ ویلارڈ ہفتے کو 108 سال کا ہوگیا ہے جبکہ اس کی بیوی جینی مئی میں 105 سال کی ہو جائے گی۔ معر جوڑے کی شادی کو 82 سال ہو چکے ہیں۔ درانورڈ ایک مچھیرے کا بیٹا ہے جو 28 فروری 1907 کو پیدا جنوبی ہیٹی میں پیدا ہوا۔

قانون کی تعلیم کے بعد اس نے نومبر 1932 میں جینی سے شادی کر لی۔یہ وہی وقت تھا جب امریکہ پر مشہور صدرفرینکن ڈی روز ویلیٹ نے حکومت شروع کی۔ درانورڈ اور اس کی بیوی کے ہاں 5 بچے ہوئے۔ 1968 میں جج کی نوکری ختم ہونے پر درانورڈ امریکہ منتقل ہو گیا۔ درانورڈ نے یہاں ایک ہسپتال میں لیب ٹیک نیشن کی نوکری کر لی ۔ 10 بعد اسے دوسری بار ریٹائرڈ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنی لمبی عمر کا راز بتاتے ہوئے درانورڈنے بتایا کہ وہ روز صبح پانچ بجے جاگتا ہے ، 5 سے 7ڈنڈ پیلتا ہے۔ناشتے میں ایک کپ چائے کے ساتھ دلیہ اور تازہ پھل کھاتا ہے۔لنچ اور ڈنر میں مچھلی اور تازہ سبزیاں کھاتا ہے۔ اس وقت درانورڈ اور اس کی بیوی جینی سپرنگ ویلی کا معمر ترین شادی شدہ جوڑا ہے۔ درانورڈ کے 12 پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں اور 14 پڑ پوتے پوتیاں ، نواسے نواسیا ں ہیں۔ اس وقت دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز جاپان کی ایک عورت میساؤ اوکاوا کے پاس ہے جس کی عمر تقریبا 117 سال ہے۔