چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی پر مبارکباد

پیر 2 مارچ 2015 12:11

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) سینیٹ کے چیئرمین سید نیئر حسین بخاری، ڈپٹی چیئرمین صابر علی بلوچ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق انھوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں زمبابوے کے خلاف میچ میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اسی عزم سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ میچوں میں کامیابیاں حاصل کریں گے اور ورلڈ کپ جیت کر قوم کے نام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :