جاپان ، زیر سمندر آتش فشاں دھماکے کے بعد ابھرنے والا نیا جزیرہ پھیلنے لگا

پیر 2 مارچ 2015 12:35

جاپان ، زیر سمندر آتش فشاں دھماکے کے بعد ابھرنے والا نیا جزیرہ پھیلنے ..

ٹوکیو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء )جاپان میں زیر سمندر آتش فشاں دھماکے کے بعد ابھرنے والا نیا جزیرہ بتدریج بڑا ہورہا ہے۔ یہ نیا جزیرہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر بحرالکاہل سے نمودار ہوا اور ہر ایک منٹ میں 5 سے 6 دفعہ دھوئیں کے بادل اور لاوا اگل رہا ہے۔

(جاری ہے)

جزیرے سے نکلنے والے راکھ کے بادل ایک ہزار 200 میٹر کی بلندی تک پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2013 کے ماہ نومبر میں زیر سمندر آتش فشانی دھماکوں کے بعد بونین جزائر میں سے نیشونیشیما جزیرے کے کھلے سمندر میں یہ نیا جزیرہ سطح سمندر پر ابھرا تھا۔ اس وقت نئے جزیرے کا حجم ڈھائی اسکوئر کلومیٹر تک پھیل گیا ہے۔