سینٹ انتخابات ‘52 نشست پر اراکین کے چناوٴ کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا

پیر 2 مارچ 2015 12:39

سینٹ انتخابات ‘52 نشست پر اراکین کے چناوٴ کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی ..

اسلام آبا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) ایوان بالا کے اراکین کے چناوٴ کیلئے تیاریاں زورں سے جاری ہیں، 52نشست پر اراکین کے چناوٴ کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق چار ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں چھاپے جا رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے بیلٹ پیپرز سندھ میں چھاپے جا رہے ہیں، جب کہ پنجاب کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام پنجاب میں جاری ہے۔

فاٹا، خیبرپختونخوا، اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز اسلام آباد میں چھاپے جا رہے ہیں، جنرل نشستوں کیلئے سفید ، جب کہ خواتین کیلئے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپرز سینیٹ انتخابات میں استعمال ہوں گے، علماء اور ٹیکنو کریٹس کیلئے ہلکا سبز اور اقلیتوں کیلئے پیلا بیلٹ پیپر انتخابات میں استعمال ہوگا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات پہلے تین مارچ کو ہونے تھے، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ میں ردوبل کے بعد انتخابات کیلئے پانچ مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی۔

نئے انتخابات کے بعد موجود52 سینیٹ اراکین اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہو جائیں گے۔ سینیٹ کیلئے اراکین کا چناوٴ تین سال کیلئے کیا جاتا ہے۔ پنجاب اور سندھ کی گیارہ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا، جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی باری باری نشستوں پر انتخابات ہوں گے جس کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔

فاٹا کے چار سینیٹرز کا انتخاب فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کریں گے، جب کہ وفاقی دارالحکومت سے دو امیدواروں کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کریں گے۔ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے اور سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، معاملے پر عمل کیلئے حکومت نے دیگر جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، اس کمیٹی میں سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کے ذریعے انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا۔