آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، سعید اجمل بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان

پیر 2 مارچ 2015 12:39

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، سعید اجمل بدستور پہلی پوزیشن ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے سعید اجمل باﺅلر ز میں بدستور پہلے نمبر پرموجود ہیں تاہم ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے تلکارتنے دلشان آل راﺅنڈز میں پہلے نمبر پر ، سنگاکارا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پہلی پوزیشن پر برقرارہیں ۔

ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم مصباح الحق دودرجے بہتری کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ باﺅلرز میں پاکستان کے سعید اجمل پہلے اور سنیل ناران دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں ۔ محمد عرفان چھ درجے بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :