آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، سعید اجمل بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان

پیر 2 مارچ 2015 12:41

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، سعید اجمل بدستور پہلی پوزیشن ..
دبئی(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 مارچ۔ 2015ء )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں جادوگر آف سپنر سعید اجمل باؤلرز میں سرفہرست ہیں تاہم ٹاپ 10میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے تلکارتنے دلشان آل راﺅنڈز میں پہلے نمبر پر ، سنگاکارا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پہلی پوزیشن پر برقرارہیں ۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم مصباح الحق دودرجے بہتری کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ باﺅلرز میں پاکستان کے سعید اجمل پہلے اور سنیل ناران دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں ۔ محمد عرفان چھ درجے بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔