خبردار! فیس بک پرغیر ضروری وقت گزارنے سے ڈپریشن ہوسکتا ہے،امریکی ماہرین
پیر 2 مارچ 2015 13:33
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک پر بلا مصرف وقت گزارنے سے ڈپریشن بڑھ جاتا ہے۔
(جاری ہے)
امریکا کی یونیورسٹی آف مشی گن کے شعبہ نفسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ایتھن کروس کی سربراہی میں کی گئی تحقیق کے دوران ماہرین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کو ویب سائیٹ پر ان کی سرگرمیوں کی مناسبت سے دو گروہوں میں تقسیم کرکے ان افراد کے رویے کا مشاہدہ کیا۔
تجزیے کے دوران انکشاف ہوا کہ فیس بک پر محض خبریں اور دوسرے صارفین کا پروفائل دیکھ کر وقت صرف کرنے والے افراد میں جلن کا جذبہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ایسے افراد جو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر فعال ہوتے ہیں، اپنے خیالات، تصاویر اور وڈیوز پوسٹس کرتے اور دوسروں کی پوسٹس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں ان میں حسد ، جلن اور چرچڑا پن کم ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.