اسلام آباد میں بھی بھتہ خوری‘ ترنول پولیس نے 2 بھتہ خور گرفتار کرلئے

پیر 2 مارچ 2015 13:43

اسلام آباد میں بھی بھتہ خوری‘ ترنول پولیس نے 2 بھتہ خور گرفتار کرلئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) لفظ ”بھتہ“ صرف کراچی کیلئے مخصوص تھا لیکن دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بھتہ خوری میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ترنول پولیس نے ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ان ٹرانسپورٹرز کو زدوکوب بھی کرتے تھے جو بھتہ دینے سے انکار کرتے تھے۔

(جاری ہے)

گذشتہ دو سال کے دوران بھی نامعلوم ملزمان تاجروں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے رقوم بٹورتے تھے تاہم تازہ واقعہ میں ایک پبلک ٹرانسپورٹر نے ترنول پولیس کو بتایا کہ بھتہ خوروں کا ایک گروہ چونگی نمبر26 پر سرگرم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گروپ نے ہر پبلک ٹرانسپورٹ وین اور بس سے 700 روپے بھتہ مانگا۔ یہ گینگ ٹرانسپورٹرز کو انکار کی صورت میں زدوکوب بھی کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہون نے ٹرانسپورٹ سٹینڈ پر چھاپہ مارکر بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :