دہشت گر دامن کے دشمن ہیں انکے خاتمے تک پو ری قوم چین سے نہیں بیٹھی گی ‘کنول نعمان

پیر 2 مارچ 2015 14:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وسیکرٹر ی اطلا عات ویمن کاکس کنول نعمان نے کہا ہے کہ دہشت گر دامن کے دشمن ہیں انکے خاتمے تک پو ری قوم چین سے نہیں بیٹھی گی ‘حکو مت اوروافواج پاکستان ملکر ملک کو دہشت گردی سے پاک کر نے کیلئے کام کر رہی ہے اور ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے ‘امن سے ہی ملک میں تر قی وخوشخالی آئیگی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قر بانیں دیں ہیں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی اور آج پہلی بار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ‘سیاسی و مذہبی جماعت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جنگ لڑ رہی ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا اورپاکستان امن کا گہوارہ بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بات نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملک میں ترقی وخوشخالی آئیگی اور ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :