Live Updates

تحریک انصاف (ن) لیگ کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیگی‘ یاسر گیلانی

پیر 2 مارچ 2015 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے محروم کر رکھا ہے ،مقامی حکومت کے بغیر جمہویت پھل پھول نہیں سکتی، (ن) لیگ آمریت کی کوکھ میں پلنے والی آمرانہ جماعت ہے جس نے ملک میں آمریت نافذ کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف (ن) لیگ کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گی۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا اور عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو روٹی اور بجلی میسر نہیں مگر حکمران ”پل اور سڑکیں “بناکر گورننس اور عوامی خدمت کے دعویٰ کررہے ہیں جو سب سے بڑافراڈ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات