لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے نابینا افراد کے مطالبات کی منظوری، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ

پیر 2 مارچ 2015 14:53

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : نابینا افراد کے وفد نے نجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری سے ملا قات کی نابینا افراد کے 5 رکنی وفد نے عدنان محمود کی صدارت میں مذاکرات کیے مذاکرات میں حکمتی ترجمان زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ملازمتوں میں نابینا افراد کے کوٹے کو 2 فی صد سے بڑھا کر 3 فی صد کر دیا گیا اور اس 1 فی صد کوٹے کو بڑھانے کے تحت صرف نابینا افراد ہی کو ملازمتیں دی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دےد ی گئی ہے اور 31 مارچ تک نابینا افراد کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہو جائے گا جس کے تحت ان کی 336 آ سامیوں کو بھی مستقل کر دیا جائے گا. مطالبات کی منظوری کے بعد نابینا افراد نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

متعلقہ عنوان :