او جی ڈی سی آئل فیلڈسنجھورو کے برطرف ملازمین کی ہڑتال بیسویں روز میں داخل

پیر 2 مارچ 2015 15:06

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) او جی ڈی سی آئل فلیڈ سنجھورو کے برطرف ملازمین کی ہڑتال بیسویں روز میں داخل، کئی بھوک ہڑتالی شدید سردی سے بیمار۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی آئل فیلڈسنجھورو کے برطرف ملازمین گیٹ کے سامنے 20 ویں روز میں داخل ہوگئے۔

(جاری ہے)

برطرف ملازمین رمضان چاکرانی، مصری ڈھبو، منو وسان، ہاشم ہنگورو ودیگر نے کہا کہ انتظامیہ نے ہمیں بلاجواز برطرف کردیا، 6 سال سے فلیڈ میں ملازمت کررہے تھے، افسران ہمیں برطرف کرکے من پسند افراد کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔

ملازمت کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔ شدید بارش کی بنا پر بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھنے والے بیمار ہوگئے ار نزلہ، زکام ودیگر بیماریوں میں مبتلاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملازم کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔