آئی سی سی نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی
پیر 2 مارچ 2015 15:17
دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق 10بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں جبکہ سعید اجمل کرکٹ کے میدانوں سے دوری کے باوجود بہترین بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔دس بہترین ٹیموں کی فہرست میں آسٹریلیا 54 میچز میں 120 ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ زمبابوے سے جیت کے باوجود قومی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔
فہرست میں بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، سری لنکا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، انگلینڈ چھٹے اور ویسٹ انڈیر آٹھویں نمبر پر ہے۔ ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی 10 بہترین کھلاڑیوں میں جگہ نہ بناسکا، جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئرز پہلی پوزیشن پرقبضہ جمائے ہوئے ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ہی ہاشم آملہ اور سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمارسنگاکارا 849 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور سری لنکا کے تلکرانے دلشان پانچویں نمبر پر ہیں، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق فہرست میں 13ویں نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.