لاہور: ہم کوٹہ نہیں بڑھوانا چاہتے،2 فی صد کوٹہ پر ہی عملدر آمد کر دیا جائے ہم بھیک نہیں با عزت روزگار مانگ رہے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو بھوک ہڑتال کریں گے نابینا افراد کے رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو

پیر 2 مارچ 2015 15:23

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 مارچ 2015ء) : نابینا افراد نے اسمبلی کے باہر ترجمان حکومت سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ملازمتوں کا کوٹہ نہیں بڑھانا چاہتے اگر دو فی صد کوٹے پر ہی عملدر آمد کر دیا جائے تو تمام نابینا افراد کو ملازمتیں دی جا سکتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے 50 ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے کیونکہ اگر 3 ہزار نرسوں کو مستقل کیا جا سکتا ہے تو ہمیں کیوں نہیں، ان کا کہنا تھا کہ 3 مہینے قبل بھی احتجاج کیا تھا جس میں وزیر اعلی پنجاب نے 24 گھنٹوں میں عملدر آمد کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد 505 درخواستیں جمع کروائی گئیں لیکن کچھ نہیں ہو سکا، آج بھی زعیم قادری نے کہا ہے کہ آپ بیٹھے رہیں 31 مارچ سے قبل کچھ نہیں کیا جا سکتا، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات نہ مانے گئے تو یہیں بیٹھے رہیں گے پھر چاہے ایک ماہ بیٹھنا پڑے یا ایک سال.

جب تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتے تب تک احتجاج جاری رہے گا.

متعلقہ عنوان :