سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو گوداموں سے باہر لایا جائے اور آٹے کی مد میں عوام کو سبسڈی فراہم کی جائے،خواجہ عطاء الرحمن
پیر 2 مارچ 2015 16:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطاء الرحمن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو گوداموں سے باہر لایا جائے اور آٹے کی مد میں عوام کو سبسڈی فراہم کی جائے تاکہ عوام مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی سکھ کی روٹی کھا سکیں۔
(جاری ہے)
گذشتہ روز خواجہ ہاؤس میں آٹا ڈیلیرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملک کے غریب عوام کو آٹے کی مد میں سبسڈی نہ دی تو سرکاری گوداموں میں پڑی اربوں روپے مالیت کی یہ گندم کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔
خواجہ عطاء الرحمن نے کہا کہ آٹا ہر امیر اور غریب شہری کی بنیادی ضرورت ہے لیکن حکومت عوام کو آٹے پر سبسڈی دینے کی بجائے گندم کی بیرون ملک برامد پر (ربیٹ) دینے کا فیصلہ کر چکی ہے جس کا مقصد بڑے بڑے مگر مچھوں کو نوازنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینا حکومت کے بس میں نہیں تو آٹے کی مد میں عوام کوسبسڈی دینا حکومت کے بس سے باہر بھی نہیں ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.