پوری قوم کی نظریں سینٹ انتخابات پرلگی ہوئی ہیں،محمد جمیل

پیر 2 مارچ 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں آج کے سینٹ انتخابات پرلگی ہوئی ہیں،ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے حکمت عملی وضع نہ کی گئی توجمہوریت پر اسکے منفی اثرات مرتب ہونگے،یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہااگر شوآف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرانا دھاندلی ہے تو پھر کروڑوں روپے لیکر ووٹ ڈالنے والوں کی پوزیشن بھی بتائی جائے،دراصل حکومت اور اسکی اتحادی جماعتیں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہی نہیں چاہتیں کیونکہ اقتدار کی باریاں لینے والی جماعتوں کی سیاسی بقا اسی میں ہے،سینٹ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطے پر مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی قائدین میں رابطوں سے جمہوری عمل کو فروغ اور استحکام حاصل ہوگا ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کرنے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو مبارکبا د دیتے ہوئے انہوں نے کہا پی جے آئی نے مولانا فضل الرحمٰن کی کامیاب سیاسی حکمت عملی کو ہمیشہ سلیوٹ کیا ہے جو ہمیشہ بیک وقت اقتدار اور اپوزیشن انجوائے کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا موجودہ فرسودہ نظام کے تحت مڈل کلاس قیادت کبھی آگے نہیں آسکتی اسکے لئے عوام کواپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی۔