میلان فیشن ویک میں جدید ملبوسات کی نمائش، ماڈلز کی بچوں کے ساتھ ریمپ پر واک

پیر 2 مارچ 2015 17:12

میلان فیشن ویک میں جدید ملبوسات کی نمائش، ماڈلز کی بچوں کے ساتھ ریمپ ..

میلان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) اٹلی کے فیشن مرکز میلان میں جاری فیشن ویک میں مقامی ڈیزائنر ڈولے گبانا نے اپنے ملبوسات پیش کئے۔ شو میں والدین اور بچوں کو موضوع بنایا گیا تھا۔اٹلی کے فیشن مرکز میلان میں جاری فیشن ویک میں مقامی ڈیزائنر ڈولے گبانا نے اپنے ملبوسات پیش کئے۔

(جاری ہے)

شو میں والدین اور بچوں کو موضوع بنایا گیا تھا۔ ماڈلز نے بچوں کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔ موسم سرما اور خزاں کے ملبوسات میں شوخ پیلا، نیلا، سبز اور سرخ رنگ نمایاں ہیں۔ لباس کے ساتھ میچنگ ہینڈ بیگز، چشمے اور لانگ شوز بھی پیش کئے گئے۔ شو میں بوٹیگا ونیٹا کے کپڑوں کی بھی نمائش کی گئی۔ جس میں خواتین کے لئے شوخ رنگوں سے بنی فارمل کلوتھنگ کی رینج پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :