اصل سے بہتر نقل۔۔۔ نقلی ناصر جمشید کے چھکے چوکے۔۔۔ مداحوں کی تعداد ہزاروں میں!!!‎

پیر 2 مارچ 2015 17:16

اصل سے بہتر نقل۔۔۔ نقلی ناصر جمشید کے چھکے چوکے۔۔۔ مداحوں کی تعداد ..

لاہور(ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 مارچ۔ 2015ء )قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں قدم قدم پر لڑکھڑا رہی ہے تاہم ایسے میں ’’ناصر جمشید ‘‘ہی اندرون اور بیرون ملک کروڑوں پاکستانیوں کے سچے جذبات کی تر جمانی کر رہے ہیں تاہم وہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید نہیں بلکہ ان سے منسوب ایک پیروڈی اکاؤنٹ ہے ۔ ناصر جمشید پیروڈی نہ صرف میدان،ڈریسنگ روم اور یا پھر پریکٹس کے دوران دلچسپ صورتحال تصور کر تے ہیں بلکہ انکا تنزومزاح بھی کمال کا ہوتا ہے ۔

ذرا یہ ٹوئیٹ دیکھیں جس میں ناصر جمشید (پیروڈی) ورلڈ کپ کیلئے روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر پیش آنے والی مزاحیہ صورتحال گھڑ رہےہیں۔

پاکستان کے علاوہ وہ دوسری ٹیموں اور عالمی کھلاڑیوں پر بھی بھرپور جملے کستے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم، ان کی ٹوئیٹس کا محور گرین شرٹس ہی ہوتی ہیں۔

ذرا پریکٹس سیشن کے دوران پیش آنے والی یہ تخیلاتی صورتحال دیکھیں۔

بعض اوقات وہ پاکستان ٹیم کی ناکامیوں کے عجیب و غریب مگر مزاحیہ جواز دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

اکثر ناصر (پیروڈی) کی ٹوئٹس تلخی اور سینے میں جلن کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔

ویسٹ انڈیز میچ میں پاکستان کے سکور کارڈ پر معصومانہ تبصرہ۔

زمبابوے میچ سے پہلے تیاریوں پر کھٹی میٹھی ٹوئیٹ۔

اور پھر جب وہ زمبابوے کے خلاف میچ میں اترے۔

جس کے بعد یہ۔۔۔۔

ناصر (پیروڈی) یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کا مین آف دی ورلڈ کپ کسے ہونا چاہیئے۔

اور پھر یہ۔۔۔۔

ناصر (پیروڈی) کی لائیو میچوں پر دلچسپ ٹوئیٹس کی وجہ سے ان کے 35 ہزار فالوورز کیوں نہ ہوں۔