پاکستان میں دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد کرنا شرعی فریضہ ہے‘ سید ریاض حسین شاہ

پیر 2 مارچ 2015 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سیدریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد کرنا شرعی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور اور راولپنڈی میں مختلف دینی اجتماعوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہقومی یکجہتی کے فروغ کیلئے نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسلام دین امن و محبت ہے۔اسلام کے نام پر گلے کاٹنے والوں نے اسلام کا چہرہ بگاڑ دیا ہے۔مذہبی انتہا پسندوں نے اسلام اور سیاسی انتہا پسندوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔گولی اور گالی کے بجائے بولی کا کلچر اپنانا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو زبر دستی ہندو بنایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ انڈیا میں مذہب کی جبری تبدیلی کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :