الطاف حسین کو بیماری لاحق ، ڈاکٹروں نے پاﺅں کاٹنے کا خدشہ ظاہر کردیا: مبشرلقمان

پیر 2 مارچ 2015 17:30

الطاف حسین کو بیماری لاحق ، ڈاکٹروں نے پاﺅں کاٹنے کا خدشہ ظاہر کردیا: ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) نجی ٹی وی چینل کے سینئرصحافی اور ’کھراسچ‘ کے میزبان مبشرلقمان نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا براوقت شروع ہوگیا جس کی کئی وجوہات ہیں اور ایک وجہ اُن کی صحت ہے ۔

(جاری ہے)

انصاف ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں مبشرلقمان کاکہناتھاکہ الطاف حسین کی صحت ٹھیک نہیں ، سات ماہ قبل اُن کے دونوں پاﺅں میں گینگرین ہوگئی تھی جس کا ابتدائی دنوں میں ہی پتہ چل گیااور آپریشن کروایاگیالیکن ایک مرتبہ گینگرین نے بڑھنا شروع کردیاہے اور ایک پاﺅں میں زیادہ ہی بڑھ گئی ہے ۔ مبشرلقمان کاکہناتھاکہ ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ اب گینگرین نہ رکی تو وہ ایک پاﺅں کاٹنا پڑے گا، اس بیماری کا واحدحل ہے کہ جسم کا متعلقہ حصہ کاٹ دیں ۔