ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دکھانیوالی قومی کرکٹ ٹیم نے ”گوگل سرچ“ میں سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑدیا

پیر 2 مارچ 2015 17:43

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دکھانیوالی قومی کرکٹ ٹیم نے ”گوگل سرچ“ میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء) ورلڈکپ 2015ءکے آغازمیں ناکامیوں کی داستان رقم کرنیوالی قومی کرکٹ ٹیم نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور اس عرصے کے دوران ورلڈ کپ میں شامل تلاش کی جانیوالی ٹیموں میں سرفہرست آگئی جبکہ بھارتی شائقین کرکٹ محمد عرفان کو ڈھونڈتے رہے ۔ ’گلوبل آن لائن‘کی ایک رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو دیگر ٹیموں کی نسبت گوگل پر سب سے زیادہ تلاش(سرچ) کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرچ میں پاکستان کے بعد بھارت، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کوزیادہ سرچ کیا گیا ہے۔ گوگل انتظامیہ کے مطابق گوگل پر صرف کھلاڑیوں یا ٹیموں کو سرچ نہیں کیا گیا بلکہ ان کی فٹنس اور کریکٹر کے حوالے سے بھی جانچ پڑتال کی گئی۔بھارتی نائب کپتان ویرات کوہلی کے بالوں کے سٹائل کو بھی کھوجا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کو بھی شائقین کی جانب سے سرچ کیا گیا جب انہوں نے ڈبل سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کے خلاف میچ میں مہیلا جے وردھنے کے بلے ٹوٹنے کی خبر اور تصویر کو بھی سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :