کتوں کے گوشت کی فروخت نیا رخ اختیار کر گئی ، معاملہ منصوبہ بندی کے تحت رچایا ڈرامہ لگ رہا ہے : پولیس

پیر 2 مارچ 2015 18:29

کتوں کے گوشت کی فروخت نیا رخ اختیار کر گئی ، معاملہ منصوبہ بندی کے تحت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) بکرے کی جگہ کتے کا گوشت فروخت کرنے کے معاملے میں کیس ایک نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کتے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ کورنگی نمبر 4 سے نجی ٹی وی کی گاڑی میں انہیں ابراہیم حیدری لے جایا گیا جہاں ان سے زبردستی کتے کا گوشٹ کٹوانے کی کوشش کی گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تفتیشی افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ ابراہیم حیدری کے علاقے میں کتے کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اور اشرف علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان نشے کے عادی تھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ جس مقام سے کتے کا گوشت ملا وہاں ان کو کاٹا نہیں گیا ہے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد حکام کو موقع پر بھیجا گیا جہاں نجی ٹی وی کی گاڑی پہلے ہی موجود تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ چینلز نے ڈرامہ کیا جبکہ دباﺅ ڈال کر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا جبکہ ابتدائی تفتیش سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :