پنجاب اور سندھ حکومت نے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیدیا ، کمیشن جلد بلدیاتی انتخابات کیلئے کام کا آغاز کرے

پیر 2 مارچ 2015 18:49

کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) پنجاب اور سندھ حکومت نے صوبوں میں حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کام کا آغاز کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ اور پنجاب حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرجلد از جلد انتخابی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خط میں صوبوں نے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 2016 کے آغاز میں کرائے جائیں جبکہ پنجاب میں نومبر 2015کے آخر تک انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے کام کا آغاز کرے۔