Live Updates

تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی : شیخ رشید

پیر 2 مارچ 2015 19:37

تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی : شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں سینیٹ الیکشن اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ملاقات کے بعد شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور عمران خان اصولوں پر کھڑے رہیں گے جبکہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن کے لیے کسی پارٹی سے اتحاد بھی نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماءاسلام سے کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی جبکہ پولنگ کے روز بھی قومی اسمبلی میں جانے کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آتی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے روز بھی قومی اسمبلی نہ جائیں اور اپنے احتجاج کو برقرار رکھیں۔اس سے قبل جب شیخ رشید بنی گالہ عمران خان کے گھر ملاقات کے لیے آ رہے تو ورکرز ویلفیئر بورڈ کے برطرف ملازمین نے ان کی گاڑی روک لی تھی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید مظاہرہ بھی کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات