گنگارام ہسپتال کی آئی سی یو وارڈ میں چھت کا پلستر گرنے کے معاملے کی مکمل انکوائری کا حکم

پیر 2 مارچ 2015 19:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء)ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے گنگا رام ہسپتال کی آئی سی یو وارڈ میں چھت کے پلستر گرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ ا سسٹنٹ کمشنر کو فوری گنگا رام ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی او لاہو ر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو کہا کہ چھت کے پلستر گرنے کے معاملے کی مکمل انکوائری کر کے فوری رپورٹ پیش کریں۔