لیاقت بلوچ نے تحفظ ناموس رسالت عملدرآمدکمیٹی کا اجلاس (کل )منصورہ میں طلب کرلیا

پیر 2 مارچ 2015 20:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) چیئرمین قومی ایکشن پلان و عمل درآمد کمیٹی لیاقت بلوچ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ قومی ایکشن پلان و عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس کل ( بدھ ) 4مارچ کومنصورہ میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،حافظ عبدالرحمن مکی ،حافظ زبیر احمد ظہیر ،میاں محمود الرشید ،پیر محفوظ مشہدی ،امیر حمزہ ،قاری زوار بہادر ،حافظ کاظم رضا،مولانا عبدالرؤف فاروقی ،مولانا زاہد محمود قاسمی سمیت کمیٹی کے ممبران شریک ہونگے ۔واضح رہے کہ قومی ایکشن پلان و عمل درآمد کمیٹی کا قیام منصورہ میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ آل پارٹیز کانفرنس میں عمل میں آیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :