ہائیکورٹ نے وقاریونس کے بھائی کیخلاف جعلی ڈگری پرکارروائی کیلئے دائردرخواست نمٹادی

پیر 2 مارچ 2015 20:14

ہائیکورٹ نے وقاریونس کے بھائی کیخلاف جعلی ڈگری پرکارروائی کیلئے دائردرخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کے بھائی کے خلاف جعلی ڈگری پرکارروائی کیلئے دائردرخواست نمٹادی پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے جس کی بنیاد پرانہوں نے اعلی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں پی آئی اے میں پائلٹ تعینات ہوئے ۔

جعلی ڈگری پرفیصل یونس کو پی آئی اے سے فارغ کردیا گیا ہے، عدالت حکم دے کہ فیصل یونس سے تمام تنخواہیں اورمراعات واپس وصول لی جائیں جبکہ اس کی تمام ڈگریاں منسوخ کر کے فوجداری مقدمہ بھی درج کیا جائے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :