لیزر لیول کے حصول کیلئے ایک لاکھ روپے دینے پڑے ‘ حکومتی رکن میاں طاہر کا اسمبلی اجلاس میں انکشاف
افسوس رکن اسمبلی خود رشوت دینے کا اعتراف کر رہے ہیں ،تحریری طو رپر آگاہ کریں سخت کارروائی کی جائیگی‘ ڈاکٹر فرخ جاوید، قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے وزیر زراعت کو انکوائری کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی
پیر 2 مارچ 2015 20:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی میاں طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ لیزر لیول کے حصول کیلئے ایک لاکھ روپے دینے پڑے ، قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کو انکوائری کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ علی جاوید کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور لیزر لیول میرٹ پر دینے کے حوالے سے بات کر رہے تھے کہ اسی دوران حکومتی رکن میاں طاہر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر اور لیول لیزر میرٹ پر نہیں مل رہے ، میں نے خود لیزر لیول ایک لاکھ روپے دے کر لیا ہے جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ زراعت سبسڈی دیتا ہے اور باقی رقم ادا کرنا پڑتی ہے جس پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ایک لاکھ روپے دینے کے بعد لیا ہے ۔
جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ افسوس رکن اسمبلی خود رشوت دینے کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ محکمہ زراعت کے ملازمین تو اراکین اسمبلی سے ڈرتے ہیں حیران کن بات ہے کہ آپ سے رشوت لی گئی آپ تحریری طو رپر آگاہ کریں سخت کارروائی کی جائے گی جس پر قائمقام اسپیکر نے کہا کہ یہ معاملہ ایوان میں آ گیا ہے آ پ اس پر انکوائری کر ایوان کو رپورٹ سے آگاہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.