وزیراعلیٰ پنجاب کا بعض علاقوں میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پراظہار افسوس

پیر 2 مارچ 2015 21:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پنجاب کے بعض علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے چھتیں گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :