Live Updates

ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا ایم این اے چودھری اعجازاشتہاری ہے ،ایف آئی اے

پیر 2 مارچ 2015 21:35

ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا ایم این اے چودھری اعجازاشتہاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کوایف آئی اے حکام کی طرف سے آگاہکیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنےوالے ایم این اے چودھری اعجاز احمد اشتہاری ہیں ۔یہ جواب چودھری اعجازاحمد کی طرف سے دائر درخواست پر داخل کیا گیا ۔چودھری اعجاز احمد کی طرف سے دائر اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو11برس پرانےمقدمے میں درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے روکا جائے ۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس ظفراللہ خاکوانی نے منڈی بہاﺅالدین سے رکن قومی اسمبلی چودھری اعجاز احمد کیدرخواست پر سماعت کی، درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ عام انتخاباتمیں آزادانتخاب جیتنے کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کیتاہم مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے اور دھرنے کے دنوںمیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کی پاداش میں ایف آئی اے نے ان کے خلاف11برس پرانے مقدمے میں کارروائی شروع کردی ہے اور ان کی رہائش گاہ پرچھاپے مارے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے 2003میں ایکشہری کو پیسے لے کر کویت بھجوانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا اورٹرائل کے وقت مدعی نے بیان حلفی دیا تھا کہ درخواست گزار ایم این اے کااسمعاملے سے کوئی تعلق نہیں تاہم اب تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد حکومتکی ایماءپر دو فرضی گواہ کھڑے کر کے ان کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کردی گئی، ہائیکورٹ ایف آئی اے کی طرف سے شروع کی گئی کارروائی غیرقانونیقرار دے اور ایف آئی اے کو غیرقانونی طور پر ہراساں کئے جانے سے روکاجائے، ایف آئی اے کی طرف سے جواب جمع کراتے ہوئے کہا گیا کہ رکن اسمبلیکے گھر پر چھاپہ اعلیٰ حکام کی طرف سے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن مہمکے تناظر میں مارا گیا کیونکہ ریکارڈ کے مطابق اور بظاہر رکن اسمبلی ایفآئی اے کے اشتہاری ہیں، عدالت نے ایف آئی اے کے بیان کو ریکارڈ کا حصہبنانے کے بعد فریقین کے وکلاءکو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لئے طلب کرتےہوئے مزید کارروائی دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات