لاہور،شہر کے مختلف مقامات پر 3ٹریفک حادثات میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 13 افراد زخمی

پیر 2 مارچ 2015 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء ) شہر کے مختلف مقامات پر 3ٹریفک حادثات میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے ساندہ کے علاقے بند روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور کار کے تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار دو عورتوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے منشی ہسپتال پہنچا دیا گیا، دوسرے واقعہ میں شاہدرہ میں موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ کاہنہ نو کے قریب ویگن اور کار کے تصادم سے 5افراد زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :