لاہور، رنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 30سالہ شخص ہلاک جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پیر 2 مارچ 2015 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء ) بادامی باغ کے علاقے رنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 30سالہ شخص ہلاک جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے علاقے رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 30سالہ اشتیاق ٹائر تلے آکر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :