لاہور ، مختلف علاقوں میں 2افراد پرسرار طور پر ہلاک
پیر 2 مارچ 2015 22:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء ) لاہور کے دو مختلف علاقوں میں 2افراد پرسرار طور پر ہلاک ہو گئے ،پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقے میں 52سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا ،تلاشی کے دوران متوفی کی جیب سے نکلنے والی شناختی دستاویزات کے مطابق اس کا نام شاہد یعقو ب معلوم ہوا۔
پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے اس کے ورثا ء کو اطلاع کر دی جبکہ دوسرے واقعہ میں پرانی انارکلی کے علاقے میں 36سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر مردہ پایا گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی تھے ان کی موت نشے کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے واقع ہوئی ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.