لاہور،ماچس فیکٹری کے قریب بھینسوں کے باڑے کی چھت گرنے سے جاں بحق مالک اور ملازم کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے

پیر 2 مارچ 2015 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء ) شاہدرہ کے علاقے میں ماچس فیکٹری کے قریب بھینسوں کے باڑے کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے مالک اور ملازم کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں بارش کے دوران باڑے کی چھت گرنے کے نتیجے میں دو افراد جن میں باڑے کا مالک سیف اللہ اور ملازم نصیر ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ۔دونوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔رشتہ دار خواتین اور بچے نعشوں سے لپٹ کر روتے رہے ،بعد ازاں دونوں کو مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا ۔اس حادثے میں زخمی ہونے والے ملازم ارشد کے بارے میں اس کے رشتہ دار علی کاکہنا ہے کہ ارشد کی حالت ڈاکٹروں نے خطرے سے باہر بتائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :