پشاور، سرکاری سکولوں میں اول جماعت تا بارھویں جماعت مفت درسی کتب فراہم کرنے کا اعلان
پیر 2 مارچ 2015 22:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچے اور بچیوں کو اول جماعت تا بارھویں جماعت مفت درسی کتب فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ ابتدائی و ثانو ی تعلیم نے 2 ارب33کروڑ روپے کی لاگت سے 4کروڑ 27لاکھ سے زائد درسی کتب کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ پیر کے روز مفت درسی کتب کی فراہمی کی سلسلے میں ایک پروقار تقریب ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم قیصر عالم تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں محکمہ تعلیم کے دیگر افسران، اساتذہ کرام، طلباء اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پرائمری سکول حیات آباد کے چند طلباء وطالبات کو نئی کتابیں دی گئیں۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تمام درسی کتب چھپ چکی ہیں اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے گودام میں پہنچ چکی ہیں۔
صوبہ کے مختلف اضلاع کو درسی کتب کی ترسیل مورخہ 17 فروری 2015 سے شروع ہوچکی ہے جن کی تکمیل 31 مارچ 2015ء تک مکمل ہوجائے گی۔اضلاع کی سطح پر سکولوں اور بچوں کو ان کتب کی فراہمی یکم تا دس اپریل کو ہوگی اور آئندہ تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل سرکاری سکولوں کے تمام بچوں کو درسی کتب فراہم کردی جائیں گی۔ یہ امر قابل اطمینان ہے کہ امسال کتابوں کی چھپائی کا عمل بروقت مکمل ہوگیا ہے اور اضلاع کو ترسیل بھی شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے اس سال حکومتی ہدایات کے مطابق درسی کتب کو بہتر کرنے اور غلطیوں سے پاک کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ کتابوں کے ٹائٹل کی اندرونی صفحات پر قرآنی آیات، احادیث نبوی اور اینٹی کرپشن کے حوالے سے پیغامات بھی چھاپے گئے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں پوسٹنگ، ٹرانسفر سے لے کر بھرتی تک تمام کام صرف اور صرف میرٹ پر ہوتے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے نہ صرف نااہل افراد کو سزائیں دی ہیں جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ انہوں نے رواں سال کتابوں کی بروقت چھپائی اور ترسیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کااظہار کیا کہ اس سال بورڈ نے کاغذ نسبتاً کم قیمت پر خریدا جس کے نتیجے میں کتابوں کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.