کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال میں البرکہ بینک کے دواہلکار گرفتار

پیر 2 مارچ 2015 23:06

کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال میں البرکہ بینک کے دواہلکار گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا نے کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال میں البرکہ بینک کے دواہلکاروں کوگرفتارکرلیاہے ،گرفتارملزمان کوکل احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگانیب خیبرپختونخوا کے مطابق البرکہ بینک کے دواہلکاروں نے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرکے کروڑوں ہڑپ کرنے کیلئے بینک ریکارڈمیں ردبدل کیا تھا،نیب کے مطابق ملزمان عرفان اورقاضی واجداللہ پر سوئی گیس بلوں کی مد میں پانچ کروڑسے زائدہتھیانے کاالزام ہے ، ملزمان نے کروڑوں ہڑپ کرنے کیلئے بینک ریکارڈمیں ردبدل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کوجسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے کل منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔۔۔

متعلقہ عنوان :