5 مارچ کو سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں، کچھ لوگ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے سیاسی ماحول اور فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں ق لیگ نے سینٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کی ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 2 مارچ 2015 23:12

5 مارچ کو سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 5 مارچ کو سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر اسی سلسلے میں دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ آیا ہوں ، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمود خان اچکزئی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔

نواب ثناء اللہ زہری کی کوششوں سے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور ق کو ایک ساتھ لے کر جارہے ہیں یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر مملکت جام کمال ، وفاقی وزیر جنرل قادر بلوچ ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن ، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواب ثناء اللہ زہری ، سردار یعقوب ناصر ، مسلم لیگ (ق) کی صوبائی صدر جعفر مندوخیل ، وزیراعلیٰ کے مشیرحاجی اکبر آسکانی ،ارکان صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی ،ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ، عاصم کرد گیلو ، اظہار حسین کھوسہ ، در محمد ناصر ،مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر میر عرفان کرد،ملک ابرار محمود،مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات علاؤ الدین کاکڑاور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں مسلم لیگ (ق) اور ن کے عہدیداروں و پارلیمانی ارکان کا اجلاس ہوا جس میں سینٹ کے انتخابات کے لئے حکمت عملی اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ کچھ لوگ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے سیاسی ماحول اور فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑیگا بلوچستان میں ق لیگ نے سینٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کی ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ن لیگ کے دو ارکان اسمبلی نے اپنی ایک رشتہ دار خاتون آزاد امیدوار کی تجویز پر تائید کی ہے جس پر ان سے بات چیت کرینگے اور اس کا مثبت نتیجہ نکلے گا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چےئرمین محمود خان اچکزئی سے بھی بات چیت ہوگی اور مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ہم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کوئٹہ آئے ہیں وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو اور پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی سے ملاقاتیں کی ہیں اور سینٹ کی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ہم کسی صورت میں ہارس ٹریڈنگ کو نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کواس غیر جمہوری طرز عمل سے منتخب ہونے دیں گے ۔

سینٹ جیسے بالا ادارے کے لئے منتخب ہونے والے ارکان اگر ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے کامیاب ہوں گے تو یہ کسی المیہ سے کم نہیں ہوگا ۔ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو سینٹ کے انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے عمل سے روک دیں اور جن لوگوں کو پارٹی نے ٹکٹ دیئے انہی کو کامیاب کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں ایک ممبر نے اپنی ایک عزیزہ کو نامزد کیا ہے جس پر ہم تحقیقات کررہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ق) اور ن کی مشترکہ اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ نواب ثناء اللہ زہری کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ق) اور ن ایک ساتھ چل رہے ہیں ۔