نیو خانکی بیراج کنسٹرکشن پراجیکٹ پلاننگ، ڈیزائننگ اور عملی کام کے حوالے سے پاکستانی انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت‘اظہار الحق ،
محکمہ آبپاشی حکومت پنجاب، ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی معاونت سے نیو خانکی بیراج کے تعمیراتی منصوبہ پر عملدرآمد کرا رہا ہے ‘ پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے نائب صدر
پیر 2 مارچ 2015 23:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء ) نیو خانکی بیراج کنسٹرکشن پراجیکٹ پلاننگ، ڈیزائننگ اور عملی کام کے حوالے سے بلاشبہ پاکستانی انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت، انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ اور عظیم قومی اثاثہ ہے، پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے نائب صدر انجینئر ڈاکٹر اظہار الحق نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دورہ خانکی بیراج کے موقع پر کیا۔
وہ انجینئرنگ کانگریس کے چالیس (40) رکنی وفد کی قیادت کر رہے تھے جو تحصیل وزیرآباد میں دریائے چناب پر واقع نیو خانکی بیراج کنسٹرکشن پراجیکٹ کے ایک روزہ تکنیکی و معلوماتی دورہ پر یہاں پہنچا تھا۔ دورہ کا اہتمام پراجیکٹ مینجمنٹ آفس (پی ایم او) پنجاب بیراجیز، محکمہ آبپاشی نے کیا۔(جاری ہے)
خانکی بیراج پہنچنے پر پی ایم او پنجاب بیراجیز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر امجد سعید، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر سید محمود الحسن ، ٹیم لیڈر سمیک(کنسلٹنٹ) محمد اعظم چودھری،ڈیسکون انجینئرنگ(کنٹریکٹر) کے پراجیکٹ منیجرمحمد انیس شیخ نے وفد کا استقبال کیا۔
محکمہ کے دیگر افسران، کنسلٹنٹ و کنٹریکٹر کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر امجد سعید کی طرف سے استقبالیہ کلمات اور پراجیکٹ کا مختصر جائزہ پیش کئے جانے کے بعد ٹیم لیڈر (کنسلٹنٹ)محمد اعظم چودھری نے ٹیکنیکل بریفنگ دی۔ بعد ازاں وفد نے زیر تعمیر نیو خانکی بیراج (سائٹ) کا دورہ کیا ۔ڈیسکون انجینئرنگ کے پراجیکٹ انجینئر محمد انیس شیخ نے وفد کو بیراج کے مختلف حصوں کے بارے میں تکنیکی معلومات فراہم کیں۔ وفد کے ارکان نے ٹیکنیکل بریفنگ اور بیراج پر جاری تعمیراتی کاموں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے بیراج کے ڈیزائن اور تعمیراتی مہارتوں کے بارے میں سوالات پوچھے۔پراجیکٹ انتظامیہ اور کنسلٹنٹس نے سوالوں کے جامع جوابات دیے۔ انہوں نے ڈیزائن اور تعمیراتی مراحل کے دوران پیش آنے والی عملی مشکلات سے بھی وفدکو آگاہ کیا اور ان مشکلات کے حل کے لئے اپنائی جانے والی مہارتوں کے بارے میں بھی بتایا۔آخر میں ڈاکٹر اظہار الحق نے مطالعاتی دورہ کے نتیجہ میں حاصل ہونے والے علم اور مہارتوں کو سراہتے ہوئے محکمہ کے افسران، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انجینئرنگ کانگریس وفد کے لئے اس قدر معلوماتی دورہ کا اہتمام کیا۔واضح رہے کہ محکمہ آبپاشی حکومت پنجاب، ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی معاونت سے نیو خانکی بیراج کے تعمیراتی منصوبہ پر عملدرآمد کرا رہا ہے منصوبہ پر کام کا آغاز2013 میں شروع ہوا اور 2017 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.