بھارتی سیکرٹری خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، اہم امور پر بات چیت ہوگی
منگل 3 مارچ 2015 10:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء)بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر سارک یاترا کے تیسرے مرحلے میں آج اسلام آباد پہنچ گئے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامینیم جے شنکر ایسے وقت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب لائن آف کنٹرول پر کئی مہینوں سےجاری کشیدگی، فریقین کے ایک دوسرے پر دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزامات اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امیدوں کو معدوم کر چکے ہیں ۔
بھارتی میڈیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قومی سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے بیان پر تلملا رہا ہے ۔ ایسے میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ آج دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر پاک بھارت مزاکرات ہونگے۔(جاری ہے)
دورے میں بھارتی وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی سیکرٹری خارجہ کے ہمراہ ہوگا۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا ۔
سبرامنیم جے شنکر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے جائیں گے۔ جے شنکر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام پاکستانی قیادت کو پہنچائیں گے۔ خارجہ پالیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے تعلقات میں بہتری کیلئے کسی بریک تھرو کی توقع نہیں رکھنی چاہئے تاہم اتنا ضرور ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی کا دروازہ کھلنے کی امید ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.