اسلام آباد: سینیٹ انتخابات، اراکین پارلیمنٹ پر پابندی لگ گئی

منگل 3 مارچ 2015 10:51

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات، اراکین پارلیمنٹ پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : سینیٹ انتخابات 5 مارچ کو ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں یہ کہا گیا کہ دوران پولنگ کوئی بھی رکن قومی یا صوبائی اسمبلی پارلیمنٹ میں موبائل فون یا اس جیسی کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس سینیٹ میں لانے سے گریز کریں ، الیکشن کمیشن نے خصوصی طور پر یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن کے دوران موبائل فون پر پابندی عائد کر دی گئی ہے لہٰذا کوئی بھی الیکشن میں موبائل فون یا اس جیسی کوئی بھی ڈیوائس نہیں لا سکتا.