Live Updates

تحریک انصاف نے جوتے پالش کرنیوالے لڑکے کا خواب پورا کر دیا

منگل 3 مارچ 2015 11:16

تحریک انصاف نے جوتے پالش کرنیوالے لڑکے کا خواب پورا کر دیا

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء) تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر آنکھوں میں پڑھنے کے خواب سجائے جوتے پالش کرنیوالے بچے کے خواب پی ٹی آئی نے پورے کردیئے اور اُسے بہن بھائیوں سمیت ’دی لیڈرشپ‘ سکول میں داخلہ دلادیااور اس کے اخراجات پاکستان تحریک انصاف ہی اُٹھارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2014ءمیں پاکستان تحریک انصاف کے سرگودھا جلسے کے موقع پرجوہر کالونی کا نو سالہ محمد عدیل جوتے پالش کرتارہااور نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ روٹی کیلئے پیسے کمانامجبوری ہے ، وہ عمران خان کا جلسہ دیکھنے آیاہے ، چاہتاہے کہ نیا پاکستا ن بنے تاکہ وہ بھی سکول پڑھ سکے اور بہن بھائیوں کو بھی سکول بھیجے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماءمنصور حیات لک نے بچے کو ڈھونڈنے کے بعد ’دی لیڈرشپ‘ سکول میں داخل کرادیا۔

(جاری ہے)

سکول میں موجود محمد عدیل کاکہناتھاکہ وہ ڈاکٹر بنے گا،بڑاہوکرمریضوں کی مددکرناچاہتاہے ۔ خاتون ٹیچر نے بتایاکہ وہ پی ٹی آئی قیادت کی شکرگزار ہیں جو بچوں کو سڑکوں سے سکول لائے اور ٹاسک دیا کہ اِنہیں سکھائیں ، بچوں کا ردعمل بھی ہماری توقع سے زیادہ نکلا۔

محمد عدیل کی والدہ نے بتایاکہ وہ اللہ تعالیٰ اور عمران خان کی شکرگزار ہیں اور دعاگوہیں کہ اللہ عمران کیلئے وہی کرے جو اُن کے دل میں ہے اور مزید غریبوں کی مدد کی قوت دے ۔ اُن کاکہناتھاکہ جب بچے دوسرے بچوں کوسکول جاتے اوراپنے ہاتھ میں پالش برش کا ڈبہ پکڑتے تو بچے پوچھتے تھے کہ وہ سکول کیوں نہیں جاسکتے جس پر وہ روتی رہتی تھیں لیکن عمران خان نے ہماری سن لی اور بچوں کاخواب پوراہوگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :