قوم سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا تہیہ کر چکی ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کا امن لوٹائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 11:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاکستان کی سرزمین کو پاک کرنے کا تہیہ کر چکی ہے ، دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کا امن لوٹائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں تیز رفتاری سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کا متفقہ قومی لائحہ عمل نتیجہ خیز ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا اور استحکام کی جنگ ہر حال میں جیتیں گے۔

متعلقہ عنوان :