پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، ٹریفک حادثات میں 13 افراد زخمی
منگل 3 مارچ 2015 11:22
لاہور/حافظ آباد/ شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) دو دن کی بارشوں کے بعد پنجاب کے اکثر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے ، لاہور ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔دو دن کی بارش کے بعد پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں دھند چھا گئی۔
لاہور میں دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور ائیرپورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
موٹر وے پر لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کا راج رہا اور حد نگاہ صفر ہوگئی۔ شیخورپورہ سے خانقاہ ڈوگراں تک حد نگاہ پچاس میٹر تک محدود رہا جس کے باعث ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی میں دھند کے باعث سکول وین اور مسافر وین ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر ٹبہ رحمت کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گوجرانوالہ روڈ پر دھند کے باعث رکشہ کو حادثہ پیش آگیا جس سے سات افراد زخمی ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.