دادو میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 4 بچے جھلس کر زخمی

منگل 3 مارچ 2015 11:23

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء )دادو میں گھر کے اندر آگ لگنے سے میاں بیوی اور ان کے چار بچے جھلس کر بری طرح زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

دادو شہر میں رہائش پذیر قربان علی کے گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں گھر میں موجود قربان علی اور ان کی اہلیہ دریا خاتون سمیت ان کے چار بچے نو سالہ فضا ء ، ساتھ سالہ کامران ،گیارہ سالہ سبحان علی اور تیرا سالہ عرفان علی بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ، قربان علی نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ موم بتیاں جلائی ہوئی تھیں اس دوران گھر میں موجود ان کی اہلیہ اور بچے سو گئے جس کے بعد اچانک ان کے بستروں اور گھر میں موجود دیگر سامان میں آگ لگ گئی تھی۔