11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل مزید دومیچز کھیلے جائیں گے

منگل 3 مارچ 2015 11:34

11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل مزید دومیچز کھیلے جائیں گے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل بدھ کو مزید دومیچز کھیلے جائیں گے، گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات نیپیئرجبکہ گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور افغانستان پرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل بدھ کو گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔اسی روز دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور افغانستان واکا گراؤنڈپرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔پرسوں جمعرات کو گروپ اے کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ سیکس ٹین اوول نیلسن میں مدمقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔6مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور ویسٹ انڈیز واکا پرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :