جگ موہن ڈالمیا سے ملنے چیئرمین پی سی بی پرسوں بھارت جائیں گے

منگل 3 مارچ 2015 11:34

جگ موہن ڈالمیا سے ملنے چیئرمین پی سی بی پرسوں بھارت جائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان پرسوں جمعرات کوبھارت جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق شہریار خان بھارت میں بی سی سی آئی کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا سے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

چیرمین پی سی بی شہر یار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جگ موہن ڈالمیا سے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی اور سیریز پر بات ہوگی۔ جگ موہن ڈالمیا سے ماضی میں بھی اچھے تعلقات تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :