مصباح الحق کو بیٹنگ کا طریقہ بدلنا ہوگا،رمیز راجہ

منگل 3 مارچ 2015 12:45

مصباح الحق کو بیٹنگ کا طریقہ بدلنا ہوگا،رمیز راجہ

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہاہے کہ کپتان مصباح الحق کو بیٹنگ کا طریقہ بدلنا ہوگا ‘ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں آگے جاسکتی ہے ‘ روایت سے ہٹ کچھ سوچنا پڑیگا - ایک انٹرویو میں سابق اوپنر نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں آگے جاسکتی ہے، انھیں روایت سے ہٹ کر کچھ سوچنا پڑیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ زمبابوے کے خلاف ہم بڑی مشکل سے جیتے ہیں تاہم جیت جیت ہوتی چاہے ایک رن سے کیوں نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بیٹنگ ایک مسئلہ ہے اور اگر اس مقابلے میں بھی بولنگ اچھی نہ ہوتی تو کام ہوگیا ہوتا ٹیم سلیکشن پر رمیز نے کہا کہ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو آرام دیا جانا ٹھیک تھا تاہم نوجوان اسپنر یاسر شاہ کو کھلانا چاہیے تھا-

متعلقہ عنوان :