جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی انڈسٹری کو بچا سکتا ہے‘ریما خان

منگل 3 مارچ 2015 12:48

جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی انڈسٹری کو بچا سکتا ہے‘ریما ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی انڈسٹری کو بچا سکتا ہے‘ لاکھوں روپے سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں اور اربوں لگانا ہونگے‘ میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں بہت جلد خود بھی انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران ریما خان نے کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے اور اگر ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کو بہتر کرنا ہے تو اس کیلئے ہمیں انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار اختیار کرنا ہو گا کیونکہ اس کے بغیر ہم آگے نہیں جا سکتے۔

متعلقہ عنوان :