Live Updates

لاہور: شہر بھر سے نابینا افراد اسمبلی کے باہر پہنچنا شروع، پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کی آمد، میڈیا سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 12:56

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) :اپنے مطالبا ت کے حق میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد اسمبلی کے باہر سیڑھیوں پر دھرنا دئے ہوئے ہیں، جبکہ شہر بھر سے نابینا افراد نے اسمبلی کے باہر پہنچنا شروع کر دیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید بھی اسمبلی کے باہر پہنچ گئے ہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلی سے استعفی دیا ہوا ہے لیکن صرف نابینا افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں آیا ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کو دھکے دینا بد ترین ظلم ہے یہ ہماری توجہ کے محتاج ہیں اور حکومت کو چاہئیے کہ ان کی ملازمتیں ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچائی جائیں اور ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے.

ان کو اسمبلی میں جانے سے روکا جا رہا ہے یہ بھی ہم جیسے لوگ ہیں کوئی دہشتگرد نہیں ہیں. انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نابینا افراد سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات