افغانستان میں جہادی تربیت لینے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

منگل 3 مارچ 2015 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) قلعہ گوجر سنگھ کی پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں شامل ہونے سے پہلے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے کانسٹبل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یہ گرفتاری تقریباً ایک مہینے پہلے اس انکشاف کے بعد عمل میں آئی تھی۔ فیصل آباد کے کانسٹبل نعیم صفدر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ہیڈکوارٹرز عمر سعید ملک نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کانسٹبل پچھلے تین سے چار سالوں سے پولیس میں فرائض ادا کررہا تھا، اور اس کو قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائن پر تعینات کیا گیا تھا۔ایس پی نے کہا ”نعیم صفدر کی افغانستان میں جہادی تربیت حاصل کرنے کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹوں کی تصدیق ہونے کے بعد اسے 4 فروری کو حراست میں لے لیا گیا۔“نعیم صفدر کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے سیکشن 7، 21 سی کے تحت ایک مقدمہ اس کو ملازمت برطرف کرنے کے بعد درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :